لندن : سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز کی میت لینے کیلئے مسلم لیگ ن کے صدرشہباز شریف لندن جائیں گے اور ان کی میت لیکر جمعہ کو صبح6 بجے پاکستان پہنچیں گے ۔خاندانی ذرائع ے مطابق اسما نواز والدہ کی میت کیساتھ پاکستان آئیں گی لیکن حسین اور حسن نواز پاکستان نہیں آئیں گے۔
بیگم کلثوم نوازکی نمازجنازہ کل لندن ریجنٹ پارک اسلامک سنٹرمیں اداکی جائےگی،ریجنٹ پارک مسجدمیں نمازجنازہ کل دوپہرسوا12بجے اداکی جائے گی،نماز جنازہ میں حسن ،حسین نواز، اسحاق ڈار،شہبازشریف سمیت عزیزواقارب اور جاننے والے شرکت کریں گے۔
بیگم کلثوم نواز کی میت کل رات 10 بجے پی کے 758 کے ذریعے لاہورروانہ کی جائےگی جو جمعہ کی صبح 6 بجے لاہو رپہنچے گی۔