حجاب کی پابند خاتون آسٹریلیا کی سب سے بڑی بلدیہ کی رکن

11:29 PM, 12 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

سڈنی: آسٹریلیا میں 4مسلمان سب سے بڑی بلدیاتی کونسل کے ممبر بن گئے۔ ان میں حجاب کی پابند ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ 4مسلمانوں کا مذکورہ بلدیاتی کونسل کیلئے یکبارگی انتخاب اسلام فوبیا کے علمبرداروں کے خلاف ضرب کاری کی حیثیت رکھتا ہے۔

لبنان کی نادیہ صالح کے انتخاب نے کھلبلی مچا دی۔ یہ پہلی مسلم خاتون ہیں جنہیں بلدیہ کا ممبر منتخب کیا گیا جو حجاب کی پابندی کرتی ہیں۔ گزشتہ 18برسوں کے دوران اس سوشل سینٹر کے ڈائریکٹر کے طور پر5لاکھ افراد کی خدمت کا اعزاز رکھتی ہےں۔ ان میں سے ڈیڑھ لاکھ عرب تارکین ہیں۔

انکے شوہر خضر صالح مسلسل 13برس تک مذکورہ بلدیاتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین رہ چکے ہیں۔ وہ پہلے عرب مسلم تھے جنہیں مذکورہ بلدیاتی کونسل میں منتخب کیا گیا تھا۔

محمد زمان اور محمد ہدی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ انکا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

مزیدخبریں