بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کی امید نظر آرہی ہے : شاہد آفریدی

09:57 PM, 12 Sep, 2017

پاکستان سٹار کھلاڑی شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ نجم سیٹھی نے آزادی ایونٹ کی شکل میں پاکستان کو ایک تحفہ دیا ہے اور اس کا سارا سہرا انہی کے سر جاتا ہے

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ کی محبت میں لاہور آئے ہیں اور پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان ہونے والے سب میچ دیکھیں گے۔یہ ہر پاکستانی کے لیے اہم موقع ہے، بین الاقوامی کرکٹ کے رکے ہوئے سلسلے کو جوڑنے کی کوششیں کامیاب ہوتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ اچھا ہوتا اگر ٹیم میں بھارت کے بھی ایک دو کرکٹرز شامل ہوتے اس سے دنیا کو اچھا پیغام جاسکتا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے بڑے بڑے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں۔اس دورے سے دنیا میں ایک مثبت پیغام جائے گا۔ آئی سی سی کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مکمل حمایت کی۔

مزیدخبریں