شام میں انوکھا فضائی حملہ،ہلاکتیں ہی ہلاکتیں

09:35 PM, 12 Sep, 2017

دمشق:شام کے صوبے دیرالزور میں ہونے والے نامعلوم طیاروں کے فضائی حملے میں کم از کم 19شہری ہلاک ہو گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرئین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے ایک بیان میں بتایاکہ یہ فضائی حملے ممکنہ طور پر روسی طیاروں نے کیے ،جس کے نتیجے میں 19شہری جان کی بازی ہار گئے۔
واضح رہے کہ اس علاقے میں گزشتہ 2 روز سے سرکاری فورسز شدید حملوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ اس سے قبل روسی بمباری کی وجہ سے دریائے فرات میں ایک کشتی پر سوار 34افراد مارے گئے تھے۔

مزیدخبریں