بنی گالہ زمین خریداری ، عمران خان کے بیانات اوردستاویزات میں تضاد سامنے آگیا

08:18 PM, 12 Sep, 2017

بنی گالہ زمین خریداری ، عمران خان کے بیانات اوردستاویزات میںتضاد سامنے آگیا

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سپریم کورٹ میں بنی گالہ کی زمین کی خریداری کی منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے پیش کی گئی دستاویزات او ر انکے بیانات میں تضاد کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق بنی گالہ کی زمین کی خریداری کی منی ٹریل ثابت کرنے کے لئے پیش کیے گئے راشد خان کے ایک خط اور اس خط سے منسلک بینک کی ریمیٹینس کی دستاویزات راشدخان کی جانب سے ان ہی برسوں کے دوران جمع کرائے گئے سالانہ ٹیکس ریٹرن سے مطابقت نہیں رکھتے۔
300 کنال پر مبنی بنی گالہ کی خریداری کے لئے منی ٹریل کی گمشدہ کڑیوں کو مکمل کرنے کے لئے عمران خان نے سپریم کورٹ میں ایک خط جمع کرایا تھا جو اسلام آباد کے ایک دولت مند تاجر راشدعلی خان کا تھاکہ انہوں نے سال 2002 اور 2003 میں جمائما خان کی جانب سے بیرون ملک سے بھیجی گئی کچھ رقم وصول کی تھی جسے اسی سال بنی گالہ میں زمین کی خریداری کے لئے کی جانے والی ادائیگیوں کے لئے استعمال کیا گیا تھا۔

مزیدخبریں