ہیلری کلنٹن اب صدارتی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گی

07:49 PM, 12 Sep, 2017

واشنگٹن :سابق امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے کہا ہے کہ وہ اگرچہ سیاسی طور پر متحرک رہیں گی لیکن صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔
تفصیلات کے مطابق ہیلری کلنٹن نے اس فیصلے کا اظہار اپنی نئی کتاب ”واٹ ہیپنڈ“ میں کیا ہے جس کا اجرا منگل کو کیاگیا۔ اس حوالے سے سی بی ایس ٹی وی پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کے خیال میں ان کے ملک کا مستقبل داو پر ہے
اپنی کتاب میں ہلیری کلنٹن نے اگرچہ 2016ءکے صدارتی انتخابات میں اپنی شکست کی ذمہ داری قبول کی ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ ان کی شکست میں امریکی صدارتی انتخاب کی مہم میں روسی مداخلت اور ان کی طرف سے سرکاری ای میل ذاتی سرور پر وصول کرنے کے معاملے جیسے بیرونی عناصر کا بھی کردار رہا ہے۔لیکن موخر الذکر میری فاش غلطی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ اب وہ سیاست میں پہلے جیسی سرگرمی سے حصہ نہیں لیں گی خاص طور سے 2020 ءکے صدارتی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد ان کی طرف سے مختلف اداروں میں معاوضہ لے کر لیکچر دینا بھی ان کی ایسی غلطی تھی جس کا نتیجہ ان کو صدارتی انتخاب میں شکست کی صورت میں ملا۔

مزیدخبریں