سیؤل: جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کو ایٹمی اور بیلسٹیک میزائل تجربات کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔
ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے وزیرخارجہ کانگ کیونگ وا نے ایک انٹرویو میں کہا کہ شمالی کوریا کو مزید اقتصادی پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا کیونکہ شمالی کوریا کا مسئلہ ان کے ملک کی سیکیورٹی اور خارجہ پالیسی کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔
وزیرخارجہ نے کہا کہ جنوبی کوریا اپنے فوجی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے امریکہ کے ساتھ تعاون کریگا۔