پیرس: فرانس میں پانچ سال تک روزانہ دو چائے کے چمچ خوبانی کے بیجوں کا تیل (زردانی) پینے والے شخص کا خون زہریلا ہوگیا۔
فرانس کے ایک طبی جریدے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق پانچ سال تک روزانہ دو چائے کے چمچ خوبانی کے بیجوں کا تیل (زردانی) پینے والے شخص کے خون میں سائنائڈ زہر کی موجودگی کا علم اس وقت ہوا جب اس کو ایک سرجری کیلئے بے ہوشی دی گئی اور اس دوران اس کے خون مین آکسیجن کی مقدار معمول سے انتہائی کم پائی گئی۔
مذکورہ شخص کے خون کے تجزیے سے پتا چلا کہ اس کے خون میں سائینائڈ نامی زہرکی بڑی مقداد شامل ہے جو اس کو آہستگی سے قبل از وقت موت کی جانب لے جارہی ہے۔ مذکورہ شخص جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا نے بتایا ہے کہ اس نے انٹر نیٹ پر بیماریوں سے بچاؤ کے ہربل ادویات سرچ کرنے کے بعد خوبانی کے بیجوں کا تیل (زرددانی۔ ’’اپریکاٹ کرنل ایکسٹریکٹ‘‘) پینا شروع کردیا تھا، وہ پانچ سال سے روزانہ دو چائے کے چمچ تیل پینے کے ساتھ ہربل فروٹ کرنل سپلیمنٹ بھی استعمال کررہا ہے۔
معالجین کے مطابق اپریکاٹ کرنل ایکسٹریکٹ میں بڑی تعداد میں سائینائیڈ پایا جاتا ہے جس سے صارف ڈاکٹروں سے پوچھے بغیر ادویات استعمال کرتے ہوئے ناواقف ہوتا ہے۔ دو چائے کے چمچ یا 50 ملی گرام سائینائیڈ 72 کلو وزن کے حامل بالغ شخص کو ہلاک کرنے کیلئے کافی ہوتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیلف میڈیکیشن نقصان دہ ہوتی ہے جس سے بچنا چاہیے۔