لاطینی امریکی ملک پیرو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کردیا

05:33 PM, 12 Sep, 2017

نیوویب ڈیسک

لیما: میکسیکو کے بعد لاطینی امریکی ملک پیرو نے شمالی کوریا کے سفیر کو ملک بدر کردیا۔

اقوام متحدہ کی جانب سے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد منگل کو پیرو کی وزارت خارجہ نے شمالی کوریا کے سفیر کم ہیک چول کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے ملک سے نکل جانے کا حکم دیدیا ہے۔پیرو کی حکومت نے شمالی کورین سفیر کو ملک چھوڑنے کیلئے پانچ دن کی مہلت دی ہے۔

پیرو کی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ان کا یہ اقدام شمالی کوریا کی جانب سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراداروں کی جارحانہ اور اشتعال انگیز خلاف ورزیاں کرنے پر ردعمل ہے.

انھوں نے کہا کہ شمالی کوریا نے ایک اور جوہری تجربہ کر کے علاقے کی سلامتی کو خطرات سے دوچار کردیا ہے۔

مزیدخبریں