اپنا دفاعی نظام بہتر بنانے کیلئے ہمیں کسی بیرونی طاقت کی اجازت درکار نہیں،ترک صدر

03:55 PM, 12 Sep, 2017

انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانے یا فیصلے لینے کے لیے کسی بیرونی طاقت کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایک خودمختار ریاست ہیں، روس کے ساتھ ایس 400 میزائل نظام کی خریداری کا سودا طے ہو گیا ہے پیشگی رقم بھی ادا کر دی گئی ہے ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انہوں نے اس بات کا اظہار اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے بعد وطن واپسی کے دوران کیا ۔ صدر نے بتایا کہ ایس 400 میزائل نظام کا سودا طے ہو گیا ہے ہمیں اپنے دفاعی نظام کو بہتر بنانے یا فیصلے لینے کے لیے کسی بیرونی طاقت کے مشورے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہم ایک خودمختار ریاست ہیں ۔

صدر ایردوان نے ڈرون طیاروں سے متعلق بتایا کہ ترکی مقامی طور پر ان طیاروں کی تیاری کی کمل صلاحیت رکھتاہے جن کے استعمال کے نتیجے میں گزشتہ دنوں تقریبا 90 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے میں مدد ملی ہے ،شام کی صورت حال کے بارے میں 14 ستمبر کو ایک اجلاس منعقد ہوگا، جہاں تک عدلیب کا سوال ہے تو اس موضوع پر روس سے مطابقت موجود ہے حتی ایران سے بھی اس معاملے میں ہمیں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

جرمنی کے ساتھ موجود سیاسی کشیدگی کے بارے میں انہوں نے کہا کہ جرمن حکومت کے حالیہ بیانات اور ان کے غلط رویے ہمارےلیے باعث خفگی بنے ہیں مگر جرمن عوام سے ہمیں کوئی گلہ شکوہ نہیں ہے۔

مزیدخبریں