کیپ ٹاﺅن: فاف ڈوپلیسی کو تینوں فارمیٹس کیلئے جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔ ڈوپلیسی پہلے ہی ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ٹیم کی قیادت کر رہے تھے تاہم اے بی ڈی ویلیئرز کے ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے مستعفیٰ ہونے کے بعد اب وہ ایک روزہ کرکٹ میں بھی ٹیم کی قیادت کی ذمہ داری سنبھالیں گے اور توقع ہے کہ وہ 2019 میں شیڈول آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔
ڈوپلیسی فروری 2013 سے ٹی ٹونٹی اور اگست 2016 سے جنوبی افریقن ٹیسٹ ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں۔ تینوں فارمیٹس میں ٹیم کا قائد مقرر ہونے کے بعد بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز ڈوپلیسی کی پہلی آسائنمنٹ ہو گی۔
جنوبی افریقہ رواں ماہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور دو ٹی ٹونٹی میچوں کی میزبانی کرے گا۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں