کوٹ رادھا کشن کی طالبہ نگین فاطمہ نے بی اے کے امتحان میں 681نمبر لیکر پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

03:39 PM, 12 Sep, 2017

کوٹ رادھا کشن  کو یہ اعزاز حا صل ہے کہ یہاں پرورش پانے والے افراد نے پورے پاکستان میں علاقے کا نام روشن کیا ۔ انہی ناموں میں دو اہم نا م گزشتہ روز سے تعلیمی میدان میں  زبان زد عام ہیں ۔ 

تفصیلا ت کے مطابق لاہور بورڈ آف انٹر میڈٖیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے میٹر  ک کے سالانہ امتحان 2017 میں عدیم امتیاز ولد محمد امتیاز نے 1082 نمبرحاصل کر کے لاہور بورڈ میں تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کی بڑی بہن آمنہ امتیاز ولد محمد امتیاز نے ایف ایس سی میڈیکل سائنس میں 1025 نمبر لیکر کر علاقے کا نام روشن کیا  

واضح رہے آمنہ امتیاز اور عدیم امتیاز کی بڑی بہن بھی ایم بی بی ایس کی طالبہ ہیں جبکہ ان والد ڈاکٹر امتیاز علاقے کی جانی مانی شکست ہے ۔آمنہ امتیاز کے ٹیچر اور پروفریسر اکیڈمی کے روح رواں آیان کا کہناہے کہ آمنہ نے بڑی بہن کی طرح محنت کی اور علاقے بھر میں پوزیشن حاصل کی ۔ مستقبل میں والد کی طرح ڈاکٹر بن کر خدمت کرنا اس کا خواب ہے ۔

آمنہ اور عدیم کی طرح   پنجاب یونیورسٹی کے بی اے کے سالانہ امتحان میں کوٹ رادھا کشن کے طالبہ نگین فاطمہ ولد محمد اشرف نے یونیورسٹی ٹاپ کر کے سب کو حیران کر دیا ۔ نگین فاطمہ نے681نمبر لے کر پنجاب بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کی اور علاقے کا نام روشن کیا ۔ نگین فاطمہ کا کہناہے کہ وہ ایم اے انگلش میں بھی پوزیشن حاصل  کر کے اپنے علاقے کا نام پھر روشن کر یگی ، 

نگین فاطمہ کے ٹیچر الیاس چوہان کا کہناہے کہ فاطمہ ہونہار اور محنتی طالبہ ہے ۔اور اس کی مزید کامیابی کی امید رکھتاہوں ۔ واضح رہے نگین فاطمہ نے ایف اے کے امتحان میں بھی پہلی پوزیشن حاصل کرتھی ۔

مزیدخبریں