اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارلیمنٹیرینز سے اثاثوں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ 30 ستمبر تک تفصیلات فراہم نہ کرنے والوں کی پارلیمنٹ کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سینیٹ، قومی و صوبائی اسمبلی کے اراکین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اثاثوں کی تفصیلات 30 ستمبر تک جمع کرائیں۔ پارلیمنٹیرینز کو اپنی اور زیر کفالت افراد کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو پیش کرنا ہو گی ۔
عوامی نمائندگی ایکٹ 1976 کے تحت تفصیلات جمع نہ کرانے والوں کی رکنیت معطل کر دی جائے گی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں