'سپریم کورٹ نے نواز شریف پر اور نیب نے ظفر حجازی پر نرم ہاتھ رکھا'

'سپریم کورٹ نے نواز شریف پر اور نیب نے ظفر حجازی پر نرم ہاتھ رکھا'

اسلام آباد: اعتزاز احسن نے پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کو وزارت عظمی سے کرپشن کی وجہ سے نکالا گیا ہے کیونکہ نواز شریف نے ہر جگہ کہا کہ آخر مجھے کیوں نکالا گیا؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف بھاگتے بھاگتے ملک سے ہی بھاگ گئے ہیں اب ہمیں نواز شریف سے سوال کرنا ہو گا کہ آخر پاکستان سے کس نے نکالا اور کس خوف کی بنیاد پر نواز شریف پاکستان سے بھاگیں ہیں ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اب نواز شریف کو پاکستان میں آنے کے لئے ضمانت کرانا پڑے گی کیونکہ ریفرنس فائل ہو جانے کے بعد ضمانت کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔  اگر نواز شریف پیپلزپارٹی کا حصہ ہوتے تو کب کی ان کی گرفتاری ہو چکی ہوتی ۔

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ نواز شریف پر پاناما کیس میں پانچ ججز کا فیصلہ بہت نرم ہاتھ تھا۔ دوسری جانب ظفر حجازی پر بھی نیب نے نرم ہاتھ رکھا ہوا ہے حالانکہ ظفر حجازی نے اپنی ذات کے لئے کچھ نہیں کیا تھا بلکہ اس نے جو کچھ بھی کیا اس سے نواز شریف کی ذات کو فائدہ پہنچا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں