ممبئی: بالی ووڈ ہدایتکار و اداکار فرحان اختر کا نام گزشتہ دنوں سے اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے تاہم اب اداکار ایک بار پھر شردھا کپور کا نام اپنے ساتھ جوڑنے والوں پر برہم ہو گئے ہیں۔ شردھا کپور کے ساتھ گہری دوستی کی خبروں کی تردید کر دی ہے۔ انٹرویو کے دوران جب اداکار فرحان اختر سے اس حوالے سے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس وقت کسی کے ساتھ بھی رشتہ قائم کرنے کے حوالے سے نہیں سوچ رہا ہوں جو ہونا ہو جائے گا تاہم جو کچھ بھی اس متعلق لکھا اور بولا جا رہا ہے وہ سب ان کی اپنی سوچ پر منحصر ہے۔
اداکار نے کہا کہ افسوس ہے کہ کسی کے ساتھ بھی دوستی پر سوال اٹھا دیا جاتا ہے کیونکہ وہ دوست آپ کا اچھا دوست ہوتا ہے۔ اس طرح کی سوچ پر افسوس ہوتا ہے جب کہ ایسی سوچ بہتر بھی نہیں ہے اور میرے اور شردھا سے متعلق کہی ہوئی تمام باتیں من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔
یاد رہے شردھا کپور نے بھی فرحان اختر کے ساتھ گہری دوستی سے متعلق کہا تھا کہ انہیں حیرت ہوتی ہے کہ فنکاروں کے درمیان قربتوں کی خبریں آتی کہاں سے ہیں۔ یہ بہت بُری اور غیر منصفانہ بات ہے۔ یہ کسی بھی اداکار کے لیے انتہائی برا ہوتا ہے جب اس کی کسی کے ساتھ تعلق کی خبریں شہ سرخی بن کر نظر آتی ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں