لاہور: بالی ووڈ اداکارویوک اوبرائے نے پاکستان کی سرگرم سماجی کارکن منیبہ مزاری کی انسانیت دوست خدمات کی تعریف کرتے ہوئے انہیں سپرُ وویمن کا خطاب دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر منیبہ مزاری نے بھارتی اداکار کے ساتھ ملاقات کی ایک تصویر شئیر کی۔
It's always a pleasure meeting you @vivek_oberoi God bless you! ???????? #VUAE17 ♥️ pic.twitter.com/C9EyftKLUp
— Muniba Mazari (@muniba_mazari) September 10, 2017
ٹوئٹ میں منیبہ مزاری نے بالی ووڈ اداکار کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ویوک اوبرائے سے ملاقات میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ خدا آپ کو ہمیشہ سلامت رکھے۔ منیبہ نے اپنے ٹوئٹ میں اداکار اور ان کے اہل خانہ کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
The pleasure is alwys mine my sister! U are such a beautiful soul!Despite so much pain in ur life,u only make evry1 around u smile!God bless https://t.co/BSStP2r3pR
— Vivek Anand Oberoi (@vivek_oberoi) September 11, 2017
دوسری جانب بھارتی اداکارنے بھی منیبہ مزاری کی طرف سے بھیجے گئے پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے انہیں اپنی چھوٹی بہن کہہ کر جواب میں لکھا کہ خوشی کی بات ہے کہ آپ میری بہن ہیں۔ آپ کی زندگی میں بہت سی مشکلات ہیں اس کے باوجود آپ ایک خوبصورت انسان ہیں۔ آپ نے ہر ایک کو خوش رکھا ہے اور خدا آپ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں