راولپنڈی، ٹریفک حادثے میں 14 افراد جاں بحق

01:01 PM, 12 Sep, 2017

راولپنڈی :راولپنڈی میں دل دہلا دینے والا ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں 14 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ راولپنڈی چکری انٹر چینج کے قریب ٹرالر کی ٹکر سے وین میں آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث 4 بچوں سمیت 14 مسافر جاں بحق جبکہ 6 افراد بری طرح جھلس گئے ہیں۔

امدادی ٹیموں نے زخمی افراد کو پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے لیکن ان کی حالت تشویشانک بتائی جا رہی ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا کیونکہ دوران ڈرائیونگ سو گیا تھا جس کی وجہ سے وین ٹرالر سے ٹکرا گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ مسافر وین جھنگ سے راولپنڈی آ رہی تھی۔

مزیدخبریں