20لاکھ سعودیوں کو روزگار دلانے کا منصوبہ

11:52 AM, 12 Sep, 2017

سعودی عرب نے پاکستانیوں سمیت لاکھوں غیر ملکیوں کو باہر نکالنے کے خطرناک منصوبے کا اعلان کر دیا غیر ملکیوں کو اب واپس جانا ہی پڑے گا

طائف:وزارت محنت و سماجی فروغ نے 9اہم شعبوں میں20لاکھ سعودیوں کو روزگار فراہم کرنے کی حکمت عملی تیار کرلی۔ عملدرآمد مرحلہ وار ہوگا۔ اسکے تحت کئی اداروں کی سعودائزیشن ہوچکی ہے۔

دیگر کو بھی سعودیوں کیلئے مختص کردیا جائیگا۔ سیاحت کے شعبے میں 2018 ءکے آخر تک 33ہزار اسامیا ں نکالی جائیں گی۔ شعبہ صحت میں 2020ءکے اختتام تک 93ہزار سعودی ملازم رکھے جائیں گے۔ بقالوں کی سعودائزیشن ہوگی۔ اشیائے خورونوش فروخت کرنے والی دکانوں کے کارکن بھی سعودی ہونگے۔ رینٹ اے کار کی سعودائزیشن سے 5ہزار سعودیوں کو ملازمتیں ملیں گی۔

مزیدخبریں