لاس اینجلس :معروف ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنی ہدایت کاری میں بننے والی فلم "فرسٹ دے کِل مائی فادر " کی تشہیر کیلئے ٹورانٹو فلم فیسٹیول کا رخ کر لیا ۔خوبرو اداکارہ نےٹورانٹو فلم فیسٹیول کے ریڈ کار پٹ پر جلوے بکھیرےاور فیسٹیول کو چار چاند لگا دئیے۔
انجلینا جولی اداکاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کے بعدفلم "فرسٹ دے کِل مائی فادر " کے ذریعےاپنے قلم کا جادو بھی جگایا ہے اور اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا ہے کہ فلم 15 ستمبر کو ریلیز ہو گی۔
یاد رہے کہ فرسٹ دے کل مائی فادر سچی کہانی پر مبنی فلم ہے لانگ انگ نامی پانچ سال کی بچی کی آپ بیتی ہے جس نے 1975 میں وہ وقت دیکھا ہے جس وقت کھیمر روج نے کمبوڈیا کا اقتدار سنبھالا اور قتل عام شروع کر دیا اور اس نے طاقت کے نشے کی اس جنگ میں دو ملین کمبوڈینز نے جان گنوائی اور لانگ انگ سمیت کئی بچوں کو فوجی ٹریننگ دی۔
انجلینا جولی نے ٹورانٹو فلم فیسٹیول کی طرف رخ کر لیا
10:17 AM, 12 Sep, 2017