بیٹی کی پیدائش پر محمد عامر کے گھر میں خوشیوں کا سماں

08:27 AM, 12 Sep, 2017

لاہور: پاکستان میں ورلڈ الیون کے ٹور سے پہلے محمد عامر نے پہلے میچ میں نہ کھیلنے کا بتا کر جہاں کرکٹ شائقین کو افسردہ کر دیا تھا ۔ تاہم گزشتہ روز انہوں نے ٹویٹر پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس نے کرکٹ شائقین کے دل جیت لیئے ۔

تفصیلات کے مطابق  محمد عامر ایک بیٹی کے باپ بن گئے ہیں ، انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر اپنی نوزائیدہ بیٹی کے ساتھ تصویر بھی اپلوڈ کی ہے ۔ٹویٹ میں لکھا کہ الحمد اللہ میں اللہ نے مجھے رحمت سے نوازا ہے ـ۔

Shukar Allhumdulilah blessed with the Rehmat of Allah????????????????????Mashallah pic.twitter.com/S9UFoX6yDB

مزیدخبریں