ٹی ٹوئنٹی :بھارت نے بنگلادیش کیخلاف دوسرا بڑا اسکور بنا دیا

 ٹی ٹوئنٹی :بھارت نے بنگلادیش کیخلاف دوسرا بڑا اسکور بنا دیا

نئی دہلی  :بھارت نے بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  کا دوسرا  بڑا  اسکور  بنادیا ہے۔بھارتی شہر حیدرآباد میں کھیلے جارہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے بنگلادیش کو  جیت کے لیے298 رنز کا ہدف دیا۔

بھارتی ٹیم نے  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20  اوور میں 6 وکٹ پر 297 رنزبنائے۔

بھارت کی جانب سے سنجو سیمسن نے47 گیندوں پر 111 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگز میں 8 چھکے اور  11 چوکے شامل تھے۔


 
ان کے علاوہ سوریا کمار نے 5 چھکوں اور 8 چوکوں کی مدد سے 35 گیندوں پر 75 رنز بنائے۔

 ہاردک پانڈیا نے بھی بہتی گنگنا میں ہاتھ دھوتے ہوئے 18 گیندوں پر 47 رنز بنائے، انہوں نے 4 چھکے اور 4 چوکے لگائے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی بیٹنگ جاری ہے۔

خیال رہےکہ  ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ 314 رنزبنانےکا ریکارڈنیپال کے پاس ہے جو اس نے گزشتہ سال ایشین گیمز میں منگولیا کے خلاف بنائے تھے۔