چیئرمین پی سی بی نے اہم اجلاس طلب کرلیا

10:33 PM, 12 Oct, 2024

لاہور: پاکستان ٹیم کی مسلسل شکستوں کا سلسلہ  چیئرمین پی سی بی نے اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق چیئرمین پی سی بی  محسن نقوی نے حالیہ شکستوں کے بعد سلیکٹرز اور مینٹورز کا اہم اجلاس طلب کر لیا، اجلاس کل نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی وجوہات جاننے کے لیے اجلاس میں غور کیا جائے گا, اجلاس میں قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال کپتان کے نام پر بھی غور ہو گا۔ 

مزیدخبریں