بھارت کا جوہری پروگرام عالمی امن کے لیےسنگین خطرہ

10:04 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

 نئی  دہلی : بھارت کا ایٹمی پروگرام عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔بھارتی بحری جہاز آئی این ایس اریہنت میں سمندری پانی کے داخلے سے عالمی سطح پر بھارتی دفاعی صلاحیتوں پر سوالات اٹھ گئے۔ بھارت کی بحری افواج کے حفاظتی پروٹوکولز کی خلاف ورزی پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
برہموس میزائل کی غلط فائرنگ، دفاعی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ آئی این ایس اریگھاٹ میں 3 سال کی تاخیر بھارت کی فوجی منصوبہ بندی میں کمی کی عکاسی ہے۔ تیجس طیارے میں ڈیزائن کی خامیاں، بھارتی فوجی ٹیکنالوجی کی ناقص حالت کی نشاندہی کرتی ہے۔
بھارت کی دفاعی منصوبہ بندی میں مستقل ناکامیاں، عالمی سطح پر تشویش بڑھ رہی ہے، بھارتی حکومت کی دفاعی پالیسیوں پر سوالات اٹھ رہے ہیں اور  ناکامیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جوہری صلاحیتیں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہے، آئی این ایس اریہنت کی ناکامی، بھارتی بحریہ کی مہارت پر سوال اٹھاتا ہے، نقصان دہ جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال، جنوبی ایشیا کی سمندری زندگی کو خطرہ ہے۔
بھارت میں غربت کی شرح 140 ملین ہونے کے باجود دفاعی منصوبوں پر اربوں خرچ ہونے کی جارہی ہے۔ جوہری ٹیکنالوجی میں غیر معیاری مواد کا استعمال، ماحولیاتی نقصان کا خدشہ ہے۔ ڈرون حادثات، جدید چینی اینٹی ڈرون سسٹمز کی ناکامی سے بھارت کی دفاعی افواج کی ساکھ شدید متاثر ہوئی ہے۔
سمندری آلودگی اور جوہری خطرات کے پیش نظر پاکستان نے عالمی فورمز پر آواز بلند کرنے کا فیصلہ کرلیاہے۔ پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت کے جوہری خطرات پر اقوام متحدہ میں بحث کرائی جائے۔
دفاعی ماہرین کے نزدیک نقصان دہ جوہری ٹیکنالوجی کا استعمال، جنوبی ایشیا کی سمندری زندگی کے لیے خطرہ ہے۔

مزیدخبریں