اسلام آباد:علی امین گنڈا پورپھر مشکل میں،عدالت نے 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو برقرار رکھا ہے جبکہ پولیس کو انہیں 23 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن عدالت پیش ہوئے۔
خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے آج علی امین گنڈاپور کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔ علی امین گنڈاپور کے خلاف تھانہ بارہ کہو میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
عدم پیشی پر عدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ اس دوران علی امین گنڈاپور کے گزشتہ وارنٹ گرفتاری کی بیلف رپورٹ عدالت پیش کی گئی جس کے مطابق علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد نہیں ہوسکا۔بیلف رپورٹ کے مطابق وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی ہے۔