آئینی ترامیم پر مشاورت ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی  کا اجلاس ختم،مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل 

 آئینی ترامیم پر مشاورت ،پارلیمانی خصوصی کمیٹی  کا اجلاس ختم،مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل 

اسلام آباد : آئینی ترامیم پر مشاورت  کے لیے پارلیمانی خصوصی کمیٹی  کا اجلاس ختم ہوگیا۔ مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل  دے دی گئی ہے۔ خورشید شاہ کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس اختتام پذیر ہوا۔

پارلیمانی خصوصی اجلاس میں آئینی ترامیم سے متعلق مسودوں پر غور کیلئے ذیلی کمیٹی تشکیل دے دی گئی،  یہ  ذیلی کمیٹی مخصوص کمیٹی کو رپورٹ دے گی۔ ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کوئی بھی شرکت کرسکے گا ، خصوصی کمیٹی کا اجلاس 17 اکتوبر کو ہونے کا امکان ہے۔خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جے یو آئی نے بھی مجوزہ ڈرافٹ کمیٹی میں پیش کردیا ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے مشترکہ ڈرافٹ پر اجلاس زرداری ہاؤس میں ہو گا۔

خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی طرف سے بیرسٹر گوہر، علی ظفر، عمر ایوب جبکہ اسد قیصر ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔اس کے علاوہ اجلاس میں فاروق ستار، امین الحق، راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان، اعجاز الحق، اعظم نذیر تارڑ اور عرفان صدیقی سمیت دیگر سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔
جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹوزرداری آج کمیٹی اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

مصنف کے بارے میں