پی ٹی آئی کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آئی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم ترین اجلاس کے موقع پرڈی چوک میں  احتجاج کا اعلان

 پی ٹی آئی کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آئی، شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم ترین اجلاس کے موقع پرڈی چوک میں  احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف   کھلم کھلا ملک دشمنی پر اتر آئی ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے اہم ترین اجلاس کے موقع پرپی ٹی آئی نے  احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ 

 تحریک انصاف 15 اکتوبر کو ڈی چوک پر احتجاج کرے گی۔ اس  احتجاج کے بارے میں  پارٹی کے تمام عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔کانفرنس میں کئی ممالک کے صدور اور وزیراعظم شرکت کریں گے۔ اس روز 900 وفود اسلام آباد میں ہوں گے۔ بھارت سمیت 200 سے زائد انٹرنیشنل میڈیا ارکان بھی موجود ہوں گے۔


ایس سی اوسمٹ کیلئے سربراہان حکومت 15 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے اور 15 اکتوبر کی شام میزبان وزیراعظم کی جانب سے مہمانوں کےاعزازمیں عشائیہ دیا جائے گا۔اسلام آباد میں 16 اکتوبرکی صبح ایس سی او کانفرنس کا باقاعدہ آغاز ہوگا، وزیراعظم شہباز شریف ایس سی او سمٹ کی صدارت کریں گے۔

ایس سی او اجلاس سے وزیراعظم ودیگرسربراہان اورنمائندے خطاب کریں گے، اجلاس کے بعد ایس سی او ممالک کی طرف سے مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوں گے۔

مصنف کے بارے میں