وسطی امریکی ملک کا  فیصلہ ، اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان

01:51 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

نکاراگوا:وسطی امریکی ملک نکاراگوا نے  اہم فیصلہ  کرتے   ہوئے  اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق   وسطی امریکی ملک نکاراگوا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کی بنیادی وجہ صہیونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر حملہ کرنا ہے۔


 اس سے قبل جنوبی امریکی کولمبیا کے صدر گستاو پیٹرو نے غزہ میں اسرائیلی اقدامات کی مخالفت کی گئی تھی اور  سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیاگیا تھا۔


یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیلی مظالم کو ایک سال مکمل ہونے پر نکارا گوا کی کانگریس نے قرارداد منظور کی تھی اس میں غزہ تنازع کو سال مکمل ہونے پر کارروائی  کی درخواست کی گئی تھی۔


نکارا گوا کی حکومت کی طرف سے بیان میں  کہا گیا کہ یہ تنازع غزہ کے بعد اب لبنان تک پھیل چکا ہے جو ایران، یمن اور شام کے لیے  خطرہ ہے۔

مزیدخبریں