اسلام آباد: ایس سی او اجلاس کے لے راولپنڈی پولیس نے سکیورٹی انتظامات کرلیے ہیں۔ایس سی او اجلاس کے لیے 3500 سے زائدافسران و اہلکار شہر میں سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے۔ سی پی او کاکہنا ہے کہ راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذہے۔
کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا ڈبل سواری پر پابندی ہو گی، ایونٹ کے لئے فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سیکورٹی کے لئے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا، تاجر برادری و تنظیموں کے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
سی پی او خالد ہمدانی کے مطابق 700 کے قریب افسران و اہلکار ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے ، روٹ اور گردو نواح میں پولیس موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے دستے گشت کریں گےجبکہ روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے۔