تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن

01:35 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کیاگیاہے۔  اینٹی نارکوٹکس فورس نے وفاقی دارالحکومت میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خاتون کو گرفتار کرلیا ہے۔ 

ترجمان نے بتایا کہ ملتان میں ایک یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

 اے این ایف ترجمان کے مطابق اسلام آبادکی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

مزیدخبریں