وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ، دوسرا الرٹ جاری

01:30 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی: وسطی بحیرہ عرب کے اوپر کم دباؤ کی وجہ سے  دوسرا الرٹ جاری کیاگیا ہے۔الرٹ کے مطابق کم دباؤ گذشتہ روز  کے مقابلے میں مزید شدت اختیار کر گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ابتدائی طور پر مغرب اور شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کی اس نظام سے متاثر ہونے کا امکان نہیں ہے۔ سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی نگرانی کر رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق  کم دباؤ کراچی سے تقریباً 900 کلومیٹر دور جنوب میں موجود ہے۔ سازگار ماحولیاتی حالات کے باعث نظام کے کل تک ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

مزیدخبریں