خطرے کی گھنٹی ،لاہور اور کراچی  آلودگی میں بازی لے گئے

خطرے کی گھنٹی ،لاہور اور کراچی  آلودگی میں بازی لے گئے

لاہور، کراچی :لاہور اور کراچی آلودگی میں بازی لے گئے۔  ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر ہے جب کہ دونوں شہروں کا فضائی معیار انتہائی مضر صحت پایا گیا ہے۔

آج لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس 229 ریکارڈ کیا گیا اور کراچی کا ائیر کوالٹی انڈیکس 181 ریکارڈ کیا گیا۔

دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں عراق کے دارالحکومت بغداد کا دوسرا نمبر ہے جہاں ائیر کوالٹی انڈیکس 200 ریکارڈ کیا گیا۔
خیال رہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 151 سے 200 کے درمیان ہو تو اسے مضر اور 201 سے 300 انڈیکس کو انتہائی مضر قرار دیا جاتا ہے ۔

مصنف کے بارے میں