کرم میں دو قبائل کے درمیان فائرنگ ، 11 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہوگئے

12:54 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور:خیبر  پختونخوا کے ضلع کرم  میں  دوقبائل کے درمیان فائرنگ کی وجہ سے  11 افراد ہلاک ہوگئے  جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ علاقے میں پولیس، سکیورٹی فورسز کی نفری پہنچ گئی ہے۔

اس بارے میں  ڈپٹی کمشنر جاوید اللہ محسود کا کہنا ہے کہ   قبائل کے درمیان فائرنگ کا واقعہ کنج علی زئی میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے، فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق    فائرنگ کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

خیال رہے کہ کرم میں پہلے بھی کئی بار قبائلی تصادم کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔

مزیدخبریں