آئینی ترامیم پر مشاورت، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ  ہوگا

12:48 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

  اسلام آباد: آئینی ترامیم پر مشاورت کے معاملے میں  خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج دوبارہ  ہوگا۔ یہ اجلاس   خورشید شاہ کی زیرصدارت  ہوگا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے آئینی مسود ے اورحکومت کی آئینی ترامیم سے متعلق بارکونسل کی تجاویز بھی زیرغورلائی جائیں گی۔پارلیمانی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں جمیعت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی جانب سے اپنا آئینی ترمیمی مسودہ پیش کئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی کمیٹی کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا تھا جس میں سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار رہا۔ حکومت نے اپنا مسودہ پیش کردیا تھا۔

مزیدخبریں