اسلام آباد :پٹرول کی قیمت بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ مشرق وسطیٰ میں بحران کی وجہ سے بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے گزشتہ دو ماہ کے دوران پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں چار مرتبہ کمی کی گئی تھی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول 4 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 10 روپے 25 پیسے فی لیٹر تک مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے ، منظوری ملنے کے بعد نئی قیمتوں پر اطلاق 16 اکتوبر سے ہو گا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت تقریباً 76 ڈالر فی بیرل سے بڑھ کر تقریباً 79 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔