فلوریڈا:سمندری طوفان ’ملٹن‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 25 لاکھ مکانات اور دفاتر تاحال بجلی سے محروم ہیں۔امریکہ کی ریاست فلوریڈا میں صدی کے سب سے بڑے سمندری طوفان ’ملٹن‘ سے اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ کیٹیگری 3 کا سمندری طوفان ’ملٹن‘ بدھ کو رات گئے فلوریڈا کے خلیجی ساحل سے ٹکرایا تھا جبکہ اس سے 2 ہفتے قبل ایک اور سمندری طوفان ’ہیلینے‘ نے فلوریڈا سمیت امریکہ کی جنوب مشرقی ریاستوں میں خوفناک تباہی پھیلائی تھی جس کے نتیجے میں 237 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
اب تک سمندری پانی کے بجائے زیادہ تر اموات طوفانی بگولوں کے نتیجے میں ہوئی ہیں۔مقامی حکام کے مطابق سینٹ لوسی کاؤنٹی میں کم از کم 6 افراد، وولوسیا کاؤنٹی میں 4، پنیلا کاؤنٹی میں 2 اور ہلزبرو، پولک، اورنج اورسائٹرس کاؤنٹیز میں ایک ایک فرد کی موت واقع ہوئی ہے۔گورنر رون ڈی سینٹیس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ’طوفان خطرناک تھا لیکن یہ بدترین صورت حال نہیں تھی۔