لاہور: سکیورٹی خطرات کی وجہ سے پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہو گا۔
ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔
دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، امن وامان کے قیام اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔