کراچی ایئرپورٹ خودکش دھماکے میں اہم پیش رفت، پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار

12:13 PM, 12 Oct, 2024

نیوویب ڈیسک

کراچی : سی ٹی ڈی کی ابتدائی رپورٹ میں کراچی ایئر پورٹ  خودکش دھماکے کو پاکستان اور چین کے تعلقات خراب کرنے کی سازش قرار دیا گیا ہے ۔سی ٹی ڈی نے ابتدائی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کردی۔  رپورٹ کے مطابق خودکش دھماکے میں بلوچستان لبریشن آرمی کو ملوث قرار دیا گیا ہے۔

 دہشت گردوں نے ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے دھماکہ کیا ، نامعلوم دہشت گرد نے اپنی گاڑی کو چائنیز باشندوں کی کانوائے کی گاڑیوں کے قریب لاکر بلاسٹ کیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ خودکش دھماکہ آؤٹر ٹرمینل جناح انٹرنیشنل ٹرمینل کے قریب سی اے اے گارڈ روم کے سامنے ہوا ۔ دھماکے میں دو چینی  باشندے لی جون اور سن ہوازین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق  خودکش دھماکے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی نے قبول کرلی ہے۔سی ٹی ڈی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں 15 گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوئیں ۔

مزیدخبریں