ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو حیران کردیا

ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو حیران کردیا

دبئی :اداکارہ مہوش حیات اورمعروف بھارتی  پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے ایک ساتھ نئے گانے کا اعلان کرکے سب کی توجہ حاصل کرلی۔

تفصیلات کےمطابق ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی نئی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین اور مداحوں کو حیران کردیا، کیونکہ دونوں پہلی بار ایک ساتھ گانے میں نظر آئے ویڈیو کو معروف بھارتی  پنجابی ریپر ہنی سنگھ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاونٹ پر شیئر کیا،  ویڈیو  میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں جس پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔


 ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے۔

  ہنی سنگھ بالی ووڈ کو لنگی ڈانس پارٹی آل نائٹ،آتا ماجی سٹک لی اور یار نہ ملے جیسے سپر ہٹ گانے دینے کے بعد بیماری کے باعث اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے، تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انہوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔

  ہنی سنگھ رواں سال مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے اور اب انہوں نے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کیا کہ دونوں جلد کچھ دھماکے کرنےوالے ہیں،قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک" کلر "میں کام کررہی ہیں۔