اسلام آباد :مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصیٰ منانے کا اعلان کیا ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصٰی منانے کا اعلان کیا ہے۔
اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان کاکہنا ہےکہ مظلوم فلسطینیوں پر بمباری کی جا رہی ہے۔مسلمان فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہو کر ان کے موقف کو تقویت دیں۔
مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں اور واضح کریں کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔