ورلڈکپ،کینگروز کو مسلسل دوسری شکست، جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرا دیا

10:14 PM, 12 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لکھنئو:ورلڈکپ کے میچ میں کینگروز کو مسلسل دوسری شکست کاسامنا کرنا پڑا۔  جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو 134 رنز سے ہرا دیا ہے۔ آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو با آسانی 134 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

جنوبی افریقہ کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پوری آسٹریلوی ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر ڈھیر ہوگئی،  مارنس لبوشین 46 رنز بناکر  نمایاں رہے۔لکھنو کے رتن شری اٹل بہاری واجپائی ایکانا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی، کوئٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو شامل کیا گیا جبکہ آسٹریلیا نے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کیں، کیمرون گرین اور ایلکس کیری  کی جگہ مارکس سٹوئنس اور جوش انگلس کو شامل کیا گیا۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جنوبی افریقہ کے 312 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹاپ آرڈر ریت کی دیوار ثابت ہوا، کوئی بھی بیٹر افریقی بائولرز کی شاندار بولنگ کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا۔ہدف کے تعاقب میں 70 کے مجموعی سکور پر آسٹریلیا کے 6  بیٹرز پویلین لوٹ چکے تھے، مچل مارش 7، ڈیوڈ وارنر 13، اسٹیو اسمتھ 19، جوش انگلس 5، میکسویل 3 اور سٹوئنس 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ مارنس لبوشین نے جنوبی افریقی بائولرز کے سامنے تھوڑی مزاحمت کی لیکن وہ بھی اپنی ٹیم کو جیت نہ دلواسکے اور 46 رنز پر ٹیم کا ساتھ چھوڑ گئے۔ مچل سٹارک 27، کپتان پیٹ کمنز 22، زیمپا نے 11 رنز بنائے، یوں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 41 ویں اوور میں 177 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے  ربادا  نے 8 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارکو جینسن ، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے  2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

ورلڈکپ  کے میچ میں  جنوبی افریقہ  نے  آسٹریلیا کو جیت کیلئے 312 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔آئی سی سی ورلڈکپ کے دسویں میچ میں کوئنٹن ڈی کوک کی ایونٹ میں مسلسل دوسری سنچری  کی بدولت جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کوجیت کیلئے 312 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 311 رنز بنائے، ڈی کوک 109 اورایڈم مارکرم 56 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

 جنوبی افریقہ کی جانب سے  اننگز کا آغاز اوپننگ بیٹسمین  کوئنٹن ڈی کاک  اور  ٹیمبا بواما  نے کیا۔جس کے بعد  اوپننگ بیٹسمینوں کے درمیان 108 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی اور پھر  کپتان ٹیمبا بواما 20 ویں اوور میں گلین میکسویل کی گیند پر  35  رنز بناکر  کیچ آؤٹ ہوگئے۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے پوائنٹس ٹیبل پر نظر ڈالیں تو جنوبی افریقا پہلے، نیوزی لینڈ دوسرے، بھارت تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

مزیدخبریں