"وٹ جھمکا " پر مادھوری کا رقص،دھک دھک گرل کا سحر برقرار،شائقین کو  ماضی کی یاد دلادی

09:58 PM, 12 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ممبئی:  بالی وڈ کی اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے  گانے " وٹ جھمکا " پررقص کرکے ماضی کی یاد دلادی۔ ان کے اس گانے پررقص  کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ ان کے رقص کو دیکھ کر شائقین ماضی میں کھوگئے ۔

عمر کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت اور رقص بھی نکھرا ہے۔ بالی وڈ کی اداکارہ مادھوری 56  برس کی ہیں  لیکن انہوں نے ثابت کیا ہےکہ وہ واقعی ڈانسنگ کوئین ہیں ۔ 

مادھوری کا "وجھمکا" پر رقص دیکھنے کےلیے لنک پر کلک کریں

https://twitter.com/SoSweetMadhuriG/status/1711354184421851195

ان کی  فلم تیزاب 1988 میں ریلیز ہوئی۔ فلم نے کامیابی سمیٹی اور ان کے ڈانسنگ ٹیلنٹ کو سراہا گیا۔ جب مادھوری نے موہنی کے طور پر فلم کے ایک گانے ایک دو تین پر ڈانس کیا تو پھر پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ فلم ‘تیزاب’ سے پہلے مادھوری نےتقریبا آٹھ فلمیں کی تھیں، جو باکس آفس پر ناکام رہیں  لیکن پھر این چندرا کی فلم ‘تیزاب’ نے انہیں راتوں  رات سٹار بنا دیا۔

فلم کے گانے "ایک دو تین ۔۔"نے نا صرف بالی وڈ کو نیاڈانس نمبر دیا بلکہ مادھوری اپنے خوبصورت رقص کےلیے مشہور بھی ہوگئیں۔لوگ آج بھی جب فلم ‘تیزاب’ کا ذکر کرتے ہیں تو پہلے ان کے ذہن میں یہی نغمہ آتا ہے۔’ایک دو تین‘ نے تین خواتین مادھوری، الکا یاگنگ اور سروج خان کی شہرت اور مقبولیت میں پلک جھپکتے میں آسمان تک پہنچا دیاتھا۔

مزیدخبریں