نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان پر 10 لاکھ لوگ اکٹھا کرینگے: ن لیگ ، جلسہ گاہ میں صرف 40 ہزار افراد آسکتے ہیں: انتظامیہ 

نواز شریف کے استقبال کیلئے مینار پاکستان پر 10 لاکھ لوگ اکٹھا کرینگے: ن لیگ ، جلسہ گاہ میں صرف 40 ہزار افراد آسکتے ہیں: انتظامیہ 

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن 21 اکتوبر کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے جا رہی ہے۔ یہ جلسہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی واپسی پر انہیں خوش آمدید کہنے کے لیے ہو گا۔ اس جلسے کے انتظامات بھی بڑے پیمانے پر کیے جا رہے ہیں، ن لیگ اس جلسے کے حوالے سے دعویٰ کر رہی ہے کہ یہاں پر 10 لاکھ افراد نواز شریف کا استقبال کرنے آئیں گے۔

وی نیوزکے مطابق مینار پاکستان انتظامیہ نے بتایا کہ مینار پاکستان کی جگہ کا نام گریٹر اقبال پارک رکھا گیا ہے، یہ نام شہباز شریف جب وزیر اعلی پنجاب تھے اس وقت رکھا گیا تھا، گریٹر اقبال پارک کا کل رقبہ اس وقت 125 ایکٹر کے قریب ہے جس کے اندر پارک، تفریح گاہ، ہوٹلز بھی بنائے گئے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے 21 اکتوبر کی جلسہ گاہ کے لیے 10 سے 11 ایکٹر رقبہ مختص کیا گیا ہے، انتظامیہ کے مطابق 10 سے 11 ایکٹر رقبے پر 25 سے 30 ہزار کر سیوں کی گنجائش ہے، اگر لوگ کھڑے ہوکر بھی جلسہ دیکھیں تو 35 سے 40 ہزار لوگ اس رقبے میں سما سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق اس سے زیادہ کی جلسہ گاہ کے اندر گنجائش ہی نہیں ہے، ن لیگ کا دعویٰ اپنی جگہ مگر جو جلسہ گاہ کی جگہ ہے اس میں گنجائش اسی قدر ہے۔

مصنف کے بارے میں