24 گھنٹے میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی 

07:29 PM, 12 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : پاکستان میں سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز بڑی کمی ریکارڈ کی گئی جب ایک تولہ سونے کی قیمت 7800 روپے کمی کے بعد 197200 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

ملک میں سونے کی قیمت میں اُس وقت کمی ریکارڈ کی گئی جب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونے کی قیمت 1885 ڈالر کی بلند سطح پر موجود ہے۔

پاکستان میں سونے کی تجارت سے منسلک افراد کے مطابق سونے کی قیمت میں کافی اضافہ ہو چکا تھا جس کے بعد ستمبر کے مہینے اور اکتوبر کے پہلے ہفتے میں صرافہ بازار بند رہا جب حکومت کی جانب سے سونے کے کاروبار میں سٹے کی اطلاعات کے بعد کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق مارکیٹ کے کھلنے کے بعد سونے کی قیمت کو انٹر بینک ڈالر کے ساتھ منسلک کر دیا گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کی وجہ سے سونے کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مزیدخبریں