بچے نے 5 سینٹی میٹر کی پن نگل لی 

  بچے نے 5 سینٹی میٹر کی پن نگل لی 

ریاض: بچے نے5 سینٹی میٹرکی پن نگل لی۔ 18 ماہ کے بچے نے  پانچ سینٹی میٹر پن نگل لی ۔ اس کی زندگی کو پن نگلنے کے48 برس بعد خطرہ لاحق ہوگیا۔  اس سے آنت اور جگر میں سوراخ ہو گیا۔

بچے نام  تمیم ہے اس  کے والدین کو اس واقعے کے تقریباً 48 گھنٹے بعد صورتحال کی سنگینی کا علم ہوا جب انہوں نے اس کی تکلیف کو دیکھا جہاں وہ پیٹ پکڑ کر رو رہا تھا۔تمیم کے والد  محمد راغب کاکہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم تھا کہ اس کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔ وہ درد سے مسلسل رو رہا تھا۔ 

ہم اسے  قریبی ہسپتال لے کر گئے تو  سی ٹی سکین کے بعد صورتحال کااندازہ ہوا ۔عجمان کے پیڈیاٹرک سرجنز نے لیپروٹومی سرجری کی۔ڈاکٹروں کاکہنا ہے کہ پن بچے کے جگر میں داخل  ہوچکی تھی اور اس کو اندر سے زخمی کررہی تھی  ۔اہم اعضاء میں انفیکشن کی وجہ سے خون کی نالیوں کو نقصان پہنچنے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔  والدین کے مطابق ڈاکٹروں نے اپنی پوری کوشش کی بچے کی جان بچ گئی۔ 

متحدہ عرب امارات کے ہسپتالوں میں بچوں کے کیمیکل اور چھوٹی الیکٹرانک اشیاء نگلنے کے بہت سے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں