عمران خان نے کہا کہ جیل میں سہولیات کی فکر نہیں ، سپریم کورٹ فیصلے سے مطمئن ہوں :علی ظفر

عمران خان نے کہا کہ جیل میں سہولیات کی فکر نہیں ، سپریم کورٹ فیصلے سے مطمئن ہوں :علی ظفر

راولپنڈی : بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کہتے ہیں سپریم کورٹ فیصلے سے مطمئن ہیں۔ واضح ہوگیا کہ پانامہ سمیت ماضی کے کیس نہیں کھلیں گے۔ معاشی بحران کے شکار ملک کو اس وقت ایک پاپولر لیڈر کی ضرورت ہے۔ الیکشن کمیشن نے تو الیکشن نہیں کرائے اب ساری نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔ 

چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ اغواء اور زیرحراست کارکنوں کی قانونی مدد کا کہا ہے۔ جیل میں سہولیات سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح کہنا تھا کہ میں اور جیل انتظامیہ جانیں، مجھے کوئی فکر نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے صرف ایک ہی پیغام دیا ہے کہ ملک پاپولر لیڈر شپ کی اشد ضرورت ہے اور پاپولر لیڈر صرف انتخابات کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا 90 دن میں انتخابات سے متعلق پٹیشن عدالت میں ہے اسے سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔ الیکشن وقت پر ہوں اور سپریم کورٹ کی سپرویژن کے مطابق فری اینڈ فئیر ہوں. اپیل کا حق ہونا چاہیئے یہ درست فیصلہ ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی کے مقدمات پر مفصل بات چیت ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عاصم یونس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی صحت قدرے اچھی لگی ہے ان کی نبض، بلڈ پریشر، سیچوریشن لیول،دل کی دھڑکن چیک کی تھی، چیئرمین پی ٹی آئی کو ہاضمہ کی کچھ تکلیف محسوس ہوئی ہے اس سے متعلق جیل انتظامیہ کو ایک ٹیسٹ کرانے کا کہا ہے جبکہ ان کی خوراک میں کچھ فرق بھی تجویز کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں