کار نہر میں گرنے سے پاکستانی گلوکار سمیت 7 افراد جاں بحق

09:51 AM, 12 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

میانوالی: آج (جمعرات) علی الصبح  ضلع میانوالی کے قریب گاڑی نہر میں گرنے سے سرائیکی لوک گلوکار شرافت علی خیلوی سمیت 7 افراد  ڈوب کر  جاں بحق ہوگئے۔


 
ریسکیو ذرائع کے مطابق گلوکار شرافت علی شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس گھر جارہے تھے کہ میانوالی کے علاقے پکا گھنجیرہ کے مقام پر گاڑی بے قابو ہوکر نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں لوک گلوکار شرافت علی سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا بتانا ہےکہ فی الحال یہ پتا نہیں چل سکا ہے کہ گلوکار کے ہمراہ گاڑی میں سوار مزید 6 لوگ کون ہیں۔ 

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور گاڑی کو نہر سے باہر نکالا,  لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں