آنگ سان سوچی کو مزید 6 سال قید کی سزا سنادی گئی

10:12 PM, 12 Oct, 2022

میانمار: فوجی عدالت نے آنگ سان سوچی کو  مزید 6 سال قید کی سزا سنا دی۔آنگ سان سوچی پر بدعنوانی کا الزام  ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق  معزول رہنما آنگ سان سوچی کو دو الگ الگ مقدمات میں 3،3 سال کی سزا سنائی گئی ہے۔آنگ سان سوچی پر  تاجر سے ساڑھے پانچ لاکھ امریکی ڈالر رشوت لینے کا الزام  ہے۔اس سے قبل بھی سوچی کو دیگر جرائم پر  سزائیں سنائی گئی ہیں ۔ آنگ سان سوچی کی جیل کی  قید  کی مجموعی سزا 26 سال ہوچکی ہے۔

خیال رہے کہ  آنگ سان سوچی کو  گزشتہ سال   یکم فروری کو ملک میں ہونے والی  فوجی بغاوت کے بعد سے حراست  میں لیا گیا تھا ۔

مزیدخبریں