مہندر سنگھ دھونی نے فلم انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

08:35 PM, 12 Oct, 2022

ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر مہندر سنگھ دھونی  نے ہالی وڈفلم انڈسٹری میں بطورِ پروڈیوسر قدم رکھ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت  کے نامور  کرکٹر ایم ایس دھونی مشہور تامل اداکارہ نیانتھارا کی آنے والی فلم  کو پروڈیوس کررہے ہیں ان کی نئی پروڈکشن کمپنی تامل، تیلگو اور ملیالم فلموں کی پشت پناہی کرے گی۔

 حالیہ رپورٹ کے مطابق ایم ایس دھونی  ہالی وڈ میں انٹری دینے کے لیے بالکل تیار ہیں اور انہوں نے اپنی پہلی فلم کے لیے رجنی کانت کے قریبی ساتھی سنجے کی خدمات حاصل کی ہیں۔ اداکارہ نیانتھارا کرکٹر کے پہلے پروڈکشن وینچر میں مرکزی کردار اداکریں گی ۔جبکہ جلد اس کا باضابطہ اعلان  بھی  کردیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ ایم ایس دھونی واحد  بھارتی کرکٹر نہیں جنہوں نے  ہالی ووڈ  فلموں میں قدم رکھا ہے ، اس سے قبل ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان بھی فلم انڈسٹری میں  نام بنا چکے ہیں ۔

مزیدخبریں