آج حق، سچ اور دیانت داری کی عظیم کامیابی ہوئی ہے،حمزہ شہباز

آج حق، سچ اور دیانت داری کی عظیم کامیابی ہوئی ہے،حمزہ شہباز

لاہور :منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز  نے  باعزت بری ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی کے فضل سے آج ہم ایک مرتبہ پھر سرخرو ہوئے ہیں ۔

حمزہ شہباز کا کہنا ہے منی لانڈرنگ کے جھوٹے مقدمے میں عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف اور مجھے باعزت بری کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے کہاکہ آج حق، سچ اور دیانت داری کی عظیم کامیابی ہوئی ہے۔

سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ سیاسی بنیادوں پر قائم مقدمے میں مجھےتقریباً بائیس ماہ قید رکھا گیا۔ہم نے ان جھوٹے مقدمات کا بھی پامردی سے مقابلہ کیا۔وزیراعظم شہباز شریف کو بھی پابند سلاسل رکھا گیاعمران  نیازی کی ایما پر بنائے جھوٹے کیسز سے قوم کا وقت، پیسہ اور اداروں کی ساکھ بھی مجروح ہوئی۔

حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ ملکی عدالتوں سے پہلے برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے بھی شہباز شریف کو کلین چٹ دے دی تھی۔ منی لانڈرر تو عمران نیازی ہے جس نے ٹی بوائز کے نام پر پیسے منگوائے۔ عمران نیازی سرٹیفائڈ فارن فنڈڈ ہے جسے اب قانون کا سامنا کرنا ہو گا۔