Youtube کو طویل عرصے سے غلط معلومات پھیلانے والے اکاؤنٹس کا سامنا ہے جو اسکی ساکھ کو متاثر کررہے ہیں ۔ ان اکاؤنٹس کے ذریعے معروف شخصیات کے نام سے اکانونٹس بنا کر صارفین کو ان کی ذاتی معلومات اور رقم ظاہر کرنے کے لیے پھنسایا جاتا ہے ۔
یوٹیوب کی جانب سے ان اکاؤنٹس کو ختم کرنے کا حل نکال لیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ویڈیو شیئرنگ سائٹ نے پلیٹ فارم میں "ہینڈلز" کا اضافہ کیا ہے۔ہینڈلز کا آپشن ٹوئٹر اور ڈسکارڈ جیسی دیگر سماجی ایپلی کیشنز میں موجود ہے ۔یہ "ہینڈلز" صرف نام کے ٹیگز ہیں جو YouTuber کے لیے مخصوص ہوں گے تاکہ وہ دوسرے صارفین سے مناسب طریقے سے ممتاز ہو سکیں۔
مثال کے طور پر صارف اپنے یوٹیوب چینل کا نام Peri Peri رکھنا چاہے تو اسے @Peri Peri ہینڈل کا انتخاب کرنا ہوگا جس سے کسی اور کے لیے اسے استعمال کرنا ناممکن ہو جائے گا ۔
اس حوالے سے فرم کے مطابق ہر چینل کے لیے منفرد ہینڈلز ہیں تاکہ تخلیق کار یوٹیوب پر اپنی انفرادی شناخت اور برانڈ کو ناصرف نمایاں کرسکیں بلکہ کوئی اور اس کا نام استعمال نہ کرسکے۔ہینڈلز کو شناخت اور برانڈنگ کے ساتھ ساتھ تبصروں، کمیونٹی پوسٹنگز، اور ویڈیو کی تفصیل میں ذکر کے لیئے بھی استعمال کیا جاسکتا ہے ۔
یوٹیوب نے ابھی تک اس نئی اپ ڈیٹ کو عوام کے لیے جاری نہیں کیا لیکن یوٹیوب کا کہنا ہے کہ مواد کے پروڈیوسرز کو "اگلے مہینے" سے الرٹ کیا جائے گا جب وہ اپنے چینل کے لیے ہینڈل کا انتخاب کریں گے۔ جن چینلز کے پاس پہلے سے ہی ذاتی نوعیت کا URL ہے وہ خود بخود اس URL کو اپنے ڈیفالٹ ہینڈل کے طور پر سیٹ کر سکتے ہیں ۔
فرم نے واضح کیا ہے کہ ہینڈل کے انتخاب کا تعین کرنے کیلئے کچھ چیزیں مدنظر رکھنا لازم ہیں ۔ان میں مجموعی طور پر یوٹیوب کی سبسکرپشن کی تعداد کو دیکھنا اور دوسرا چاہے چینل فعال ہے یا غیر فعال ہے دونوں صورتوں میں ہینڈل منتخب کرنا لازمی ہوگا ،اس کے علاوہ، ان ہینڈلز کے ساتھ ایک متعلقہ یو آر ایل بھی تیار کیا جائے گا ۔